ریاض سیزن کا ایک ماہ، 45 لاکھ زائرین، سوا لاکھ ملازمتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریاض سیزن کی تفریحی سرگرمیاں پورے جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہیں اور شہریوں اورغیرملکیوں کی بڑی تعداد ریاض سیزن کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض سیزن میں ایک ماہ کے دوران ً 4.5 ملین افراد نے شرکت کی۔ ۔ شرکا میں سعودی عرب کے شہری، غیرملکی مقیم، اور مملکت کے اندر اور باہر عرب ممالک اور باقی دنیا کے سیاح شامل تھے۔

ریاض سیزن میں نہ صرف شہرہوں کو تفریح اور سیاحت کے مواقع فراہم کیے گئے بلکہ یہ سیزن بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کا بھی ذریعہ بنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریاض سیزن نے ایک لاکھ 22 ہزار افراد کرو روزگار فراہم کیا۔ 37 ہزار افراد براہ راست اس سے مستفید ہوئے جب کہ 85 ہزار کو بالواسطہ طورپر روزگار ملا۔

ریاض سیزن

ریاض سیزن میں الریاض شہر سے 3.6 ملین زائرین اور مملکت کے مختلف خطوں سے 620,000 زائرین نے شرکت کی۔ خلیجی ممالک سے آنے والوں کی تعداد 163,000سے زیادہ ہو گئی جبکہ دُنیا کے مختلف ممالک سے آنے والوں کی تعداد 145,000 سے تجاوز کر گئی۔ .

قابل ذکر ہے کہ "ریاض سیزن 2021"، گذشتہ 20 اکتوبر کو شروع کیا گیا تھا۔ سیزن میں 14 تفریحی زون شامل ہیں جن میں بلیوارڈ ریاض سٹی، ویا ریاض، کامبیٹ فیلڈ، العاذریہ، نخلستان، دی گرووز، ریاض ونڈر لینڈ، ریاض فرنٹ کے علاوہ المربع، نبض الریاض، ریاض سفاری، ٹری آف پیس، خلوہ ریجن اور زمان ویلج قابل ذکر ایونٹ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں