سعودی عرب: 250 ملین ریال کے انعامات کے ساتھ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے جنوبی علاقے الصیاھد میں کل بدھ سے کیمل کلب کے زیر اہتمام شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں 250 ملین ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس دوران مسلسل 43 دن تک اونٹوں کے 70 سے زائد راؤنڈزاور مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اونٹ میلے میں اہم مقابلوں کی کیٹیگریز میں المجاھیم، المجھنات، السواحل، الاصائل، الشقح، الوضح، الشعل، الصفر، الحمر، فردی، دق، جل ،مفاريد ،قعدان جیسی کیٹی گریزی کے ساتھ میلے میں کلب، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفحل، خواتین کے لیے اوپن راؤنڈ، بین الاقوامی راؤنڈ الطبع اور الھجیج جیسے مقابلے شامل ہوں گے۔

نیز اس ورژن میں ایک اعلیٰ اپیل کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے تحت تمام شرکاء نتائج کی اپیل کر سکتے ہیں۔

مقابلوں کا تنوع

کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس ایڈیشن کے بہت سے مقابلوں میں شیداد شیفرڈ مقابلہ، سنگلز کیٹیگری میں خواتین کی اوپن رن، مُغاتیر کا رنگ اور سنگلز کیٹیگری کے لیے ایک بین الاقوامی اوپن ریس شامل ہے۔

پہلی بار ساحلی اونٹوں کا نیا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس کےلیے قعدان کیٹیگری کے لیے ایک نئے مقابلے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الجمل اصایل ایوارڈ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ "اصائل الجمال" ایوارڈ کلب کے کپ ایوارڈ ،سنگلز ایوارڈ "دق اور جل اصائل" اور دیگر تمام رنگوں کے لیے جل اصائل ایوارڈ کے برابر ہو جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں