کویت میں حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں پانچ مشتبہ افرادگرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں پانچ مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کویتی اخبارالقبس نے جمعرات کوخبردی ہے کہ کویت میں حزب اللہ کی مالی معاونت کے کیس میں ملزمان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاوراس میں مزیدنئے نام شامل ہو سکتے ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ان پانچ نئے افراد کی گرفتاری کے بعد حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزامات میں گرفتار ملزمان کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 12 کو رواں ماہ کے آخرتک قید میں رکھاجائے گا۔

اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دیگرمدعاعلیہان کے ساتھ ان گرفتار افراد کے تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ان پرقومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا لیکن اس کیس کی ریاستی سلامتی کے مسئلے کے طورپردرجہ بندی کی گئی ہے۔

تاہم پانچوں نئے مدعاعلیہان نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار صرف خیراتی کاموں تک محدود ہے،انھوں نے حزب اللہ کی مالی معاونت نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کویت کے استغاثہ نے لبنانی حزب اللہ کی مالی معاونت کے شُبے میں 18افراد کو حراست میں لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں