سعودی معیشت

سال 2022ء میں سعودی معیشت کی متوقع شرح نمو 7% رہے گی : رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی معیشت سے متعلق نئی تخمینی رپورٹوں میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سال 2022ء کے دوران میں مملکت کی معیشت کی ترقی کا تناسب سالانہ بنیاد پر 7% رہے گا۔

جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کے مطابق سعودی معیشت سال 2021ء کے دوران میں مضبوط نمو کی سطح ریکارڈ کرانے کی سمت جا رہی ہے اور توقع ہے کہ یہ زورِ حرکت آئندہ برس بھی جاری رہے گا۔ کمپنی کے مطابق اس نے 2021ء کے لیے مملکت کی مجموعی مقامی پیداوار کا اندازے میں ترمیم کر کے اسے 1.8 % سے 2.7% کر دیا ہے۔ ساتھ ہی رواں سال نان آئل سیکٹر کی متوقع نمو کی شرح 5.7% کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ توقع 4.4 % رکھی گئی تھی۔

کمپنی کے مطابق آنے والا سال (2022ء) نان آئل اکانومی کا پلیٹ فارم متنوع بنانے کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کے لیے فیصلہ کن ہو گا۔

جدوی انویسٹمنٹ کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2021ء میں مملکت کا سرپلس 46 ارب ڈالر اور 2022ء میں 56 ارب ڈالر رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں