سعودی عرب : درعیہ گیٹ منصوبے میں 14 پُر تعیش ہوٹلوں کے برانڈز کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں "دِرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی" نے اُن 38 ہوٹلوں میں سے پہلے 14 ہوٹلوں کے بارے میں اعلان کیا ہے جن کو درعیہ کے ترقیاتی منصوبے کے دوران میں کام شروع کرنا ہے۔ درعیہ کا تاریخی علاقہ سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال مغرب میں 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

اس سلسلے میں عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے 38 ٹریڈ مارک فائیو اسٹار ہوٹلوں اور ریستورانوں نے درعیہ کی مذکورہ اتھارٹی کے منصوبے سے فائدہ اٹھانے میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ ابھی مزید ہوٹلنگ اینڈ مینجمنٹ اداروں کو راغب کرنے کا کام جاری ہے۔

یہ مملکت میں بڑے منصوبوں کی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہو گا۔ آئندہ برس کے اوائل میں اس منصوبے کو 18 ٹریڈ مارکوں کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ معروف ہوٹلوں کی چین درعیہ گیٹ اور وادی صفار میں ہو گی۔

درعیہ کو دنیا میں ثقافت و ورثے کا سب سے بڑا شہر بنانے پر کام جاری ہے۔ یہاں ہوٹلوں اور تفریحی مقامات کوAddress Hotels & Resorts کا نام دیا جائے گا۔ درعیہ میں قائم ہونے والے ہوٹل ، ریزورٹس اور ریستورانوں میںBaccarat ،Campbell Gray ،Fauchon اور LXR Hotels & Resorts ہوں گے۔ ان کے علاوہOrient Express ،Raffles ، Park Hyatt ،Ritz Carlton ، Rosewood اور Luxury Collection کے نام بھی درعیہ میں جمگائیں گے۔


وادی صفار

وادی صفار ،،، درعیہ کی مغربی جانب واقع ہے۔ یہ گہری ثقافتی تاریخ اور بھرپور تاریخی سیاحت اور ورثے کی حامل ہے۔ اس کا رقبہ 60 مربع کلو میٹر ہے اور یہاں خوب صورت و شان دار مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ یہ وادی ایک زمانے میں ایشیا، افریقا اور یورپ کے تاجروں اور مسافروں کے ملاپ کا مقام تھا۔ اب یہ عالمی سطح پر ایک ثقافتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہاں عالمی تجارتی ٹریڈ مارکOberoi اورSix Senses کی موجودگی نظر آئے گی۔

سعودی عرب کا تاریخی اور ثقافتی دل ہونے کے اعتبار سے درعیہ دنیا کے سامنے مملکت کی تاریخ کے 300 سے زیادہ برس پیش کرے گا۔ یہ مقصد تاریخی ورثے، ثقافت، ضیافت، تعلیم، تجارت اور ریستورانوں کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

درعیہ میں جلد ہی مختلف نوعیت کے میوزیموں اور ثقافتی مقامات کا مجموعہ پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں