ابوظبی : محمد بن زائد اور عمانوئل ماکروں کے درمیان مشرق وسطی کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے آج جمعے کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زايد آل نہيان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے بیچ دوستی ، مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں اس تعاون کی ترقی کے مواقع زیر بحث آئے۔ بات چیت میں امارات اور فرانس کے درمیان امتیازی حیثیت کی تزویراتی بالخصوص سرمایہ کاری ، معیشت ، جدید ٹکنالوجی ، توانائی اور غذائی امن کے علاوہ ثقافت اور تعلیم کے حوالے سے شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید برآں دونوں شخصیات کی ملاقات میں مشترکہ دل چسپی کے مختلف موضوعات اور علاقائی و بین الاقوامی صورت حال اور مشرق وسطی کے حالات پر بات چیت ہوئی۔

ابوظبی کے ولی عہد نے فرانس کے صدر کو امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

عمانوئل ماکروں نے شیخ محمد بن زائد آل نہیان کو امارات کے 50 ویں "یومِ اتحاد" پر مبارک باد پیش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں