یمن اور حوثی

مارب میں عرب اتحاد کی 13 کارروائیاں ، 90 سے زیادہ حوثی ہلاک اور 8 گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب میں حوثیوں کے خلاف 13 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں ایران نواز باغیوں کی 8 عسکری گاڑی تباہ ہو گئیں اور 90 سے زیادہ جنگجو مارے گئے۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ صنعاء میں حوثیوں کے عسکری ہدف پر فضائی حملہ کیا گیا۔ حملے میں صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیے گئے ہتھیاروں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب اتحاد کے مطابق جمعرات کی صبح صنعاء اور صعدہ میں قانونی عسکری اہداف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اتحاد نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہدف بنائے گئے مقامات کے نزدیک جمع ہونے یا اس کے قریب آنے سے گریز کریں۔

اتحاد نے واضح کیا کہ تمام کارروائیوں میں شہری مقامات اور شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں