نوجوان قاری کی تلاوت نے سعودی وزیر مذہبی امور کا دل جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے طالب علم "نواف عاکش" کی تلاوت کلام پاک کی تعریف کرتے ہوئے نوجوان قاری کی تلاوت سننے کے بعد اس کی حمایت اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے طالب علم سے وعدہ کیا کہ وہ اسے دنیا کے عظیم المرتبت مقام پر فائز کرنے میں مدد کروں گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے فکری تحفظ فورم کی جازان برانچ کے زہراہتمام خطبا، حفاظ اور دعوتی تنظیموں کےحوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایک نوجوان قاری نواف عاکش کی تلاوت نے شرکا کے دل موہ لیے۔

ایک بے ساختہ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے طالب علم نواف سے کہا کہ اگر تم اسی طرح محنت سے آگے بڑھتےرہےتو میں تم سے وعدہ کرتا ہوں اور تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ تم ایک ن دُنیا کے عظیم ترین مقام پر امامت کروگے، تم محنت کرو گے اور میں تمہاری حمایت کروں گا۔

دوسری طرف عاکش نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اسلامی امور کے وزیر نے پورے سعودی عرب میں ان کی اور ان کے بھائیوں کی حمایت اور رہنمائی کی۔ اس نے کہا کہ "انشاءاللہ، میں اتنا ہی پر اعتماد رہوں گا جیسا کہ اسلامی امور کے وزیر نے مجھے دیکھا اور میں مزید مسلسل کوشش کروں گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں