’ریاض موٹر شو‘ میں ایک لاکھ افراد کا وزٹ، 120 ملین کی سرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سنہ 2021 کے ریاض سیزن کے دوران منعقد ہونے والے ریاض موٹر شو کے ڈائریکٹر عادل الرجب نے انکشاف کیا کہ رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں، شیئر ہولڈرز اور متعدد بینکوں کا ایک بڑا گروپ غیر معمولی منافع کی خاطر نایاب کاروں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ نیلامی میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 22 سے زائد ہو گئی ہے۔

گذشتہ روز نمائش کے اختتام پر العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے رجب نے مزید کہا کہ نمائش نے ہر سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ موٹر شو میں آنے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ نمائش میں فروخت ہونے والی کاروں کی کل تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جن کی مالیت 120 ملین ریال تھی۔

اس سال نمائش کی کامیابی پر الرجب نے اشارہ کیا کہ نمائش کے لیے عالمی ردعمل کے ساتھ ساتھ فیراری اور پگانی سمیت بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت نمائش کی کامیابی کا سبب ہے۔

نمائش میں نایاب کاروں کو شامل کیا گیا۔ جب ہم نے اس حوالے سے ان کے مالکان سے بات کی تو انہیں بھی نمائش میں حصہ لینے کے لیے بے چین پایا۔ اس نمائش کے اعلان کے بعد پگانی نے اٹلی سے باہر اپنا پہلا شوروم کھولا فیراری نے دنیا میں پہلی فارمولا 1 کار لانچ کی اس کے علاوہ متعدد مخصوص کاریں جو دنیا میں پہلی بار لانچ کی گئیں انہیں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں