متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان پیر کو ایران کی سرکاری دعوت پر تہران کا دورہ کریں گے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی نور نیوز ویب سائٹ نے ایک سینیر عہدیدار کے حوالے کہا ہے کہ شیخ طحنون بن زاید کو کونسل کے سیکریٹری جنرل علی شمخانی کی طرف سے ایک باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور وہ تہران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

گذشتہ منگل کو امارات کی خبر رساں ایجنسی (وام) نے کہا تھا کہ امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلفیون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر بات کی۔

ایجنسی نے کہا کہ فون کے دوران انہوں نے مشترکہ تعاون کے شعبوں اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ ان کا ملک تہران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت جلد ہی ایک وفد ایران بھیجے گا لیکن انہوں نے ذکر کیا کہ ابوظبی کو ایران کی علاقائی صورتحال کے حوالے سےسرگرمیوں پر تشویش ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں