چاقو حملے کے الزام میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قابض اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو گولی مار دی جس پر القدس میں ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھومپنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے باب العامود میں ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار دی جب اس نے ایک اسرائیلی کو چاقو مارا۔

گولی لگنے سے زخمی ہونےوالے فلسطینی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ وہ ایک مذہبی نوجوان ہے اور اس کی عمر بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

یروشلم پوسٹ نے اطلاع دی کہ حملہ آور کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے الاقصیٰ گیٹ کی طرف جانے والے دروازے بند کر دیے اور باب العامود کے علاقے میں القدس کے شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں