سعودی عرب : سردی کا "المربعانیہ" سائیکل کب شروع ہو گا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ماہرین موسمیات نے باور کرایا ہے کہ رواں سال موسم سرما کا واقعتا آغاز منگل 21 دسمبر سے ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرات میں کمی واقع ہو گی۔

اس حوالے سے موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلکیاتی طور پر موسم سرما کا عرصہ 39 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران میں سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن بھی آئے گا۔

ماحولیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فلکیاتی طور پر 39 روز کا یہ عرصہ "المربعانیہ" کے نام سے معروف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں