سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی 'بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت میں "ریاض بین الاقوامی فلسفہ کانفرنس" کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔

کانفرنس کا انعقاد Literature, Publishing and Translation Commission کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے دانش وروں اور اداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد فلسفے کے شعبے کے ماہرین کے درمیان تجربات، پس منظر اور اکیڈمک اور پرفیشنل تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ریاض شہر میں ہونے والی کانفرنس سرکاری اور نجی سیکٹروں کے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تزویراتی شراکت داری قائم کرنے کی کاوش ہے۔

رواں ماہ 8 سے 10 دسمبر کے دوران میں ہونے والی کانفرنس کو "افکار کا میلہ" کا عنوان دیا گیا ہے۔

کانفرنس میں ٹکنالوجی ایپلی کیشنوں کا زور حرکت بھی زیر بحث آئے گا۔ ساتھ ہی مختلف انسانی سرگرمیوں کا اہم فلسفے کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔

یہ تمام امور کانفرنس کے لیکچروں اور مکالماتی نشستوں میں پیش کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس بھی شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں بچوں اور قریب البلوغ افراد کے لیے مطالعے سے متعلق سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں