سعودی ولی عہد آج سے خلیجی ممالک کے دورے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج سے خلیجی ممالک کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ وہ اس دورے میں سلطنت عُمان، امارات، بحرين، قطر اور كويت جائیں گے۔ بن سلمان کا یہ دورہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس سے قبل ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس دسمبر کے وسط میں ریاض میں ہو گا۔

سعودی ولی عہد اپنے دورے کا آغاز سلطنتِ عُمان کے سرکاری دورے سے کریں گے۔ وہاں دونوں ملکوں کے بیچ مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور اور دونوں ملکوں کے عوام کی امنگوں کا مستقبل زیر بحث آئے گا۔

عُمانی شاہی دیوان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دیوان کے بیان کے مطابق سلطنت عُمان اور سعودی عرب کے بیچ تاریخی تعلقات ہیں۔

عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق
عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق

رواں سال جولائی (2021ء) میں عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

مذکورہ دورے میں بن سلمان عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران میں متعدد مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ ان میں الدقم میں خصوصی اکنامک زون میں صنعتی علاقے کے قیام کے لیے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

توقع ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے میں خلیجی رہ نماؤں کے ساتھ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے بیچ تعاون اور رابطہ کاری مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔ علاوہ ازیں خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے علاقائی، عرب اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں