ریاض سیزن میں سنہ ساٹھ کی دھنوں کی میوزیکل پرفارمنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریاض سیزن2021 کےعلاقوں میں شامل "زمان ولیج" کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زمان ویلج میں سعودی نیشنل میوزک بینڈ کی میزبانی کی گئی جہاں گذشتہ روز اس لوک گیت اور سنہ ساٹھ کے دور کی دھنیں پیش کی گئیں۔

آرکسٹرا بینڈ کے سربراہ استاد عماد زارع نے تصدیق کی کہ قومی بینڈ میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے متعدد تخلیقی اور باصلاحیت لوگ شامل ہیں۔ اس بینڈ میں سعودی عرب کے ہر علاقے کے موسیقی کے رنگ اور تالیں پیش کی گئیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ یہ بینڈ ساٹھ کی دہائی سے لے کر اب تک کے تمام سعودی میوزیکل دھنوں کا ماہر ہے۔ اس میں بہت سی جدید اور پرانے دھنیں شامل ہیں۔ ان دھنوں کو بجانے کے لیے عملے کو تربیت دی گئی ہے۔ بینڈ نے پرانے دور کی موسیقی کی دھنیں بجا کر پرانی یادایں تازہ کر دیں۔

استاد زارع نے کہا کہ 2021 کے ریاض سیزن میں بینڈ کی شرکت کو مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے ناظرین اور سامعین کی طرف سے غیرمعمول پذیرائی حاصل ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بینڈ نے زمان ویلج کے لیے متعدد سعودی دھنوں کو وقف کیا ہے جن کا تعلق موسیقی کے خوبصورت ماضی سے ہے۔

استاد زارع کے مطابق بینڈ ریاض سیزن 2021 میں 32 سعودی موسیقاروں نے شرکت کی۔ وہ تمام آلات موسیقی سے لیس تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینڈ میں شامل موسیقار ساتھیوں نے زمان ویلج کے لیے 1960 کی دہائی سے تقریباً 34 سعودی گانوں کا انتخاب کیا۔ موسیقی مجلس کو دو الگ الگ اوقات میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہرایک مجلس 45 منٹ پرمشتمل تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں