الریاض سیزن:’’میں عرب ہوں" عرب فیشن ڈیزائن نمائش کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی عرب ڈیزائنرز کی شرکت کے ساتھ "ریاض فرنٹ"، جو الریاض سیزن 2021 کے علاقوں میں سے ایک اہم مقام ہے،میں 10 دسمبر کو "میں عرب ہوں" نمائش کا آغاز کرے گا۔ یہ نمائش عرب خواتین کے لیے انتہائی خوبصورت اور بہترین ڈیزائنز کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہے۔

اس اعتبار سے یہ عرب دنیا میں تخلیقی صلاحیتوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔اس میں فیشن کے میدان میں پیشہ ورانہ کام کرنے والے تخلیقی لوگوں کو ایک چھت تلے اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔

نمائش میں تقریباً 250 ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ زائرین کو منفرد تجربات پیش کرتی ہے جو ان کے شوق کو پورا کرتے اور ان کی خواہشات کی تکمیل کا ثبوت ہیں۔

ڈیزائن اور فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کو مملکت کے اندر اور باہر سے اپنے ہم پیشہ افرادسے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے ہنر میں مزید ترقی کریں، اپنے تجربات اور ڈیزائن کے شعبے میں مزید تجربات حاصل کریں اور پیش کردہ نمائشوں اور تقریبات میں تنوع اور جامعیت کے اصول کو فروغ دیں کیونکہ الریاض سیزن 2021کا یہی مقصد ہے۔

"میں ایک عرب ہوں" نمائش 16 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر منعقد کی جائے گی۔اس میں عیش و عشرت، فن اور تخلیقی صلاحیتوں کا امتزاج ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں