خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز ، سعودی ولی عہد کی مسقط آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کی شام عُمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے۔ عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔

سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران میں وہ عُمان ، امارات ، قطر ، بحرین اور کویت کی قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ خصوصی تعلقات اور مشترکہ دل چسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

ادھر سلطنت عُمان کے شاہی دیوان نے اپنے بیان میں باور کرایا ہے کہ سلطان ہیثم اور شہزادہ محمد بن سلمان مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ امور دونوں ملکوں کے مفادات اور زیادہ بہتر مستقبل کے حوالے سے دونوں ملکوں کے عوام کی امنگوں سے متعلق ہوں گے۔

رواں سال جولائی (2021ء) میں عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان سعودی عرب کے شہر نیوم میں ملاقات ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں