بیت المقدس : چاقو سے حملے میں اسرائیلی خاتون شدید زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شیخ جراح میں آج بدھ کے روز ایک اسرائیلی خاتون کو چاقو سے وار کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہو گیا۔

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کی نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے چاقو سے وار کرنے کے شبہے میں ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک 15 سالہ فسلطینی لڑکی کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ لڑکی جائے وقوع سے بھاگ گئی تھی جس کے بعد اسے مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح کے ایک اسکول کے اندر سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی عمر 30 برس ہے۔ اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ وہ ہی شیخ جراح کا علاقہ ہے جہاں فلسطینی گھرانوں کو یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں بے دخلی کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے قانونی معرکہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک فلسطینی نے بیت المقدس میں القدیمہ ٹاؤں کے باہر چاقو سے وار کر کے ایک اسرائیلی کو زخمی کر دیا تھا۔ سرحدی پولیس نے موقع پر گولیاں چلا کر حملہ آور فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں