سعودی ولی عہد کا دبئی میں ایکسپو 2020ء کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج بدھ کو سہ پہر کے بعد دبئی میں ایکسپو نمائش کا دورہ کیا۔ وہاں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بن سلمان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد کا دبئی ایکسپو 2020ء کا دورہ ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ضمن میں تھا۔ بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔

شیخ محمد نے بن سلمان کے دبئی ایکسپو کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

دبئی میں العربیہ کے نما ئندے عبد الله المطوع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان ایکسپو 2020ء میں امارات اور سعودی عرب کے پویلینوں کا دورہ کریں گے۔

سعودی ولی عہد نے اپنے خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز سلطنت عُمان سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ منگل کو اپنی دوسری منزل ابوظبی پہنچے تھے۔

محمد بن سلمان امارات کے بعد بحرین ، قطر اور پھر اور پھر کویت جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں