لبنان میں کووِڈ-19 کی اومیکرون قسم کے پہلے دوکیسوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کی وزارت صحت نے کووِڈ-19کی اومیکرون قسم کے دوکیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔یہ دونوں افرادبیرون ملک سے حال ہی میں لوٹے ہیں اور ہوائی اڈے پر ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

لبنانی وزیرصحت فراس ابیاد نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہوائی اڈے پرٹیسٹوں کے نتائج سے اومیکرون کے ان دونوں کیسوں کا پتاچلا ہے۔یہ دونوں مسافر براعظم افریقا سے آئے تھے اورانھیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

لبنان میں بدھ کو کووِڈ-19کے1994 نئے کیسزرپورٹ ہوئے تھے اور یہ وَبا کے آغاز کے بعد ایک ہی دن میں ملک میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس ہیں۔

فارس ابیاد نے کرونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد بڑھنے پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کا صحت کا نظام پہلے ہی بحران کا شکار ہے اور وہ توماضی میں اس مہلک وائرس کی سابقہ شکلوں سے مقابلے کے لیے بھی تیارنہیں تھا۔

لبنان میں 2020ء کے آخر میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں اضافہ ہوا تو تشویش ناک صورت حال میں اسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی تھی اور اسپتالوں میں ان مریضوں کو علاج ومعالجے کی گنجائش نہیں رہی تھی۔

اس عرصے میں لبنان کی کرنسی کی مسلسل گرتی ہوتی قدر اورشعبہ صحت کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی نے بھی صورت حال کو مزید گھمبیرکردیاتھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو سال قبل وَبا کے آغاز سے اب تک لبنان میں کووِڈ-19 کے 6 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اوراس مہلک وائرس سے 8804 اموات ہوچکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں