سال 2022ء سعودی کافی کا سال قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے 2022 کو "سعودی کافی کا سال" قرار دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ مملکت کی شناخت اور ثقافت سے جڑے اس ثقافتی عنصر کو منانے کے لیے اقدامات، سرگرمیوں اور تقریبات کے ذریعے نیا سال منایا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "سعودی کافی کا سال" کا اقدام سعودی ثقافت کے اس اہم جز کو منانے کے تمام پہلوؤں کے لیے ایک چھتری ثابت ہو گا۔ تاکہ قومی شناخت اور اس سے جڑے ثقافتی عناصر پر فخر کیا جاسکے کیونکہ یہ اقدام سعودی وزارت ثقافت کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے اور وزارت ثقافت اس پر عمل درآمد کے لیے کام کر رہی ہے۔

معیار زندگی

وزارت ثقافت "سعودی کافی سال" کے اقدام کو بنانے کے لیے کام کرے گی۔ یہ اقدام مملکت میں معیار زندگی کے پروگرام کا حصہ ہے اور مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے پروگراموں، سرگرمیوں اور مہمات میں سے ایک ہے۔

وزارت ثقافت نے حکومتی اداروں، سول اداروں اور مقامی اور بین الاقوامی ریستورانوں کے لیے اختراعی آئیڈیاز کے ذریعے اسے ایک حوصلہ افزا عنصر کے طورپر پیش کیا ہے۔

سعودی کافی کا جشن سعودی ثقافتی عناصر کو اجاگر کرنے، اسے مملکت کے لیے ایک مخصوص ثقافتی مصنوعات کے طور پر پیش کرنے اور سعودی معاشرے میں سعودی کافی کی خصوصیت کی بنیاد پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مارکیٹنگ کرنے کی وزارت ثقافت کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں