سعودی عرب : بلدیاتی کونسلوں کی توسیعی مدت مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مختلف صوبوں اور اضلاع میں بلدیاتی کونسلوں کے تیسری مدت کے لیے کام کرنے کا عرصہ اختتام پذیر ہو گیا۔

اس بات کا اعلان جمعرات کے روز بلدیات، دیہات اور آبادی کے امور کی وزارت میں بلدیاتی کونسلوں کے سکریٹری جنرل یحیی الحقیل کی جانب سے جاری ایک نوٹفکیشن میں کیا گیا۔ انہوں نے بلدیاتی کونسلوں کے سربراہان (میئروں) اور ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

نوٹفکیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کونسل کا تمام انتظام و انصراف متعلقہ بلدیاتی سکریٹریٹ کے حوالے کر دیا جائے۔

اسی طرح سکریٹریٹس اور بلدیاتی اداروں کے لیے مختص انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری سے مالیاتی واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بلدیاتی کونسلوں کے اکاؤنٹس حوالے کر دیے گئے یہں جب کہ ای میل اور پاس ورڈز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدامات بلدیاتی کونسلوں کے ارکان کی رکنیت کی مدت کی توسیع ختم ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ یہ توسیع دو سال کے لیے کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں