تبوک میں کار چوری کا واقعہ، پولیس پر فائرنگ، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک کار چوری کر کے اسے لے کر فرار ہو گیا اور پولیس پر گولی چلا دی۔

نگرانی کرنے والے کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی ایک ویڈیو فوٹیج میں اس لمحے کو محفوظ کیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے گھیر کر پکڑلیا۔ ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جبکہ ٹویٹر پر بہت سے سعودیوں نے واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں کے فوری حفاظتی ردعمل ، مجرم کی گرفتاری اور اس کے خطرے کو زیادہ سے زیادہ رفتار سے بے اثر کرنے کی تعریف کی۔

دریں اثنا تبوک پولیس کے میڈیا ترجمان نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ سیکیورٹی فورسز نے گشت کے دوران ایک شہری کو گرفتار کیا۔ اس نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گاڑی چوری کرکے فرار ہونے کے بعد اس کا پیچھا کررہے تھے۔ پولیس نے ملزم کو پکڑ کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں