سعودی دوشیزہ کے ریاض سیزن میں گلوکاری کے چرچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اپنی میٹھی اور پرکشش آواز کے ساتھ ایک نوجوان سعودی فنکارہ نے ریاض سیزن میں آنے والے زائرین کے دل جیت لیے۔ اس نے اس موقعے پر کچھ ایسے نغمے پیش کیے جنہیں پہلے بھی گایا جا چکا ہے مگر اس کی آواز کے جادو نے سامعین کو اس کی آواز کا دیوانہ بنا دیا۔

راویہ الہاشمی جسے RAY کے مختصر نام سے جانا جاتا ہے نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے امریکی پاپ آرٹ کے بارے میں بتایا کہ اسے اس فن کے ساتھ جنون کی حد تک محبت ہے۔اس نے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کی خوب جدو جہد کی اور ایک نیا رنگ پیدا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس نے اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل آرٹ کا استعمال کیا۔

وہ کہتی ہیں کہ یہ فن نئے اور منفرد مواقع کی تشکیل کرتا ہے۔وہ اس میدان میں بیرون ملک سعودی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیےآگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ یہ میرے مقاصد میں سے ایک ہےکہ میں موسیقی کے میدان میں دنیا تک پہنچوں۔

گانے کے ساتھ اس کی کہانی

راویہ ہاشمی نے بتایا کہ اس کی موسیقی کے ساتھ دلچسپی کی کہانی الف لیلیٰ کی افسانوی داستانوں سے ملتی جلتی ہے۔ اس فن کو اپنا پرانا خزانہ اور واحد محبت سمجھتی ہوں اور اسے جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں کہ گائیکی سے میری محبت کا آغاز اس وقت سے ہواجب میں بہت چھوٹی عمرکی تھی۔ میں چھپ چھپ گانے گنگاتی۔ میں اپنے کمرے میں گانے کے طریقے اور دھنیں سیکھتی۔ اپنے تمام احساسات کے ساتھ مجسم کرنے کی کوشش کرتی۔۔وہ گانے جو خوشی سے بھرے ہوں یا اداسی اور غم سے بھرے ہوں۔ نفس تمام شکلوں، طریقوں اور زبانوں میں ہوں،انہیں گانے کی کوشش کرتی۔

پہلا گانا

ٹیلنٹ کو راز سے بدلنے کے بعد راویہ نے اپنی آواز کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے اپنے خاندان کے تعاون سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔سب سے اہم رکاوٹوں میں سے ایک اس کی کم عمری اور تجربے کی کمی تھی۔ ریاض سیزن میں گانے کا فیصلہ اسکول میں گانے کی اس کی سادہ کوششوں کے بعد کیا گیا۔

ریاض سیزن کا تجربہ

ریاض سیزن میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے راویہ نے کہا کہ یہ بہت زیادہ تناؤ، جذبے، بہت سے پیار، تعلق اور خوشی کے ملے جلے منفرد جذبات پر مشتمل منفرد تجربہ ہے کیونکہ میری آواز بڑی وسیع پیمانے پر پہنچی۔

اس نے مزید کہا کہ میں ذاتی سطح پر مزید کامیابی کی خواہاں ہوں اور میں خواب دیکھتی ہوں کہ سعودی ٹیلنٹ دنیا بھر میں پہنچے اور پاپ آرٹ سعودی عرب میں گردش کرنے والے فنون میں سے ایک بن جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں