خادم حرمین شریفین کو عُمان کے سلطان کا مکتوب موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔ یہ مکتوب دونوں برادر ملکوں اور ان کے برادر عوام کے بیچ اخوت پر مبنی دو خصوصی اور گہرے تعلقات سے متعلق ہے۔ اس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط تر بنانے کے راستوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مذکورہ مکتوب عُمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران میں ان کے حوالے کیا۔ یہ ملاقات سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سکریٹریٹ میں ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور سلطنت عُمان کے بیچ خصوصی تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ دل چسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں