ریڈ سی فلم ایوارڈز کے لیے سعودی فلم کا 15 بین الاقوامی فلموں سے مقابلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں تیار ہونے والی فلم "تمزق" گذشتہ ہفتے ریڈ سی فلم ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہے۔ سعودی فلم کا ریڈ سی ایوارڈ کے لیے 15 معاصر بین الاقوامی فلموں سے مقابلہ ہوگا جب کہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں مجموعی طورپر 67 ممالک کی 138 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

فلم "تمزق" کے ہیرو فائز بن جریس نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس فلم کی کہانی ایک حاملہ سعودی خاتون کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں خاتون کو باور کرایا جاتا ہے کہ اسے حقیقت کو سمجھنا ہوگا،خوابوں اور سرابوں کی کیفیت سے باہر نکلنا ہوگا۔ بچے کو جنم دینے کا مرحلہ موت کا سامنا کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔ اس سے پہلے کہ قاتل اسے اور اس کے خاندان تک پہنچے اسے اپنی حقیقت کا سامنا کرنے سے پہلے اپنی زندگی اور اس کی بکھری ہوئی یادوں کو اکھٹا کرنا ہو گا۔

بن جریس نے کہا کہ انہیں فیسٹیول ایوارڈز میں فلم کی نامزدگی پر فخر ہے۔فلم کا آئیڈیا اختراعی ہے، جس کی ہدایت کاری حمزہ جمجوم نے کی ہے اور اس کی پروڈکشن رومانیہ اور مملکت نے مل کر کی ہے۔

فیسٹیول میں سعودی عرب کی 26 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ جن میں 24 "نیو سعودی سینما" سیکشنز میں شامل ہیں۔ سات طویل جب کہ 17 فیچر فلمیں نشر کی جائیں گی۔

اس فیسٹیول میں سعودی ہدایت کار اور پروڈیوسر ھیفا المنصور کو ان کی کامیابیوں اور ان کے مقامی، عرب اور بین الاقوامی کاموں کے ذریعے خواتین کی مدد کرنے میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں