سعودی عرب میں ایک سال کے دوران ماہی گیری کے 43 فیصد پیشے کی لوکلائزیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ماہی گیری کے پیشے کو مقامی بنانے کا پروگرام ایک سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے براہ راست تعاون سے شروع کردہ اس پروگرام میں 3,692 مرد اور خواتین شہریوں کو اس پیشے کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ان میں سے 1577 افراد کو ماہی گیری کی تربیت دی گئی ہے جو ہدف کا 43 فی صد ہے۔

نیشنل پروگرام نے ایک تزویراتی منصوبہ اور متعدد اقدامات کو اپنایا ہے جس کا مقصد ماہی گیروں کی کارکردگی اور صنعت کاروں کی تیاری میں مدد کرنا ہے۔ دیہی علاقوں کی ترقی میں شراکت کے طور پر پائیدار اور انتہائی موثر پیداوار کی ترقی اور مارکیٹنگ کرنا اور مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کے اندر کام کرتے ہوئے مردو خواتین سعودی شہریوں کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ماہی گیری کو قومیانے کے پہلے مرحلے میں 560 افراد کو اس پیشے کی تربیت دے کر اس کا اہل کیا گیا ہے جب کہ کل 1577 مردو خواتین کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ماہی گیری کے جدید آلات سے لیس 168 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں