مسجد حرام : جدید ٹکنالوجی پر مشتمل طبی خدمات کے منصوبوں کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے امور کے اعلی نگراں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے مسجد حرام میں سعودی ہلال احمر کے منصوبوں کے افتتاح میں شرکت کی۔ ان میں حرکت قلب کو دوبارہ جاری کرنے کے لیے استعمال ہونے والا Cardiopulmonary resuscitation equipment شامل ہے۔

شیخ السدیس نے مسجد حرام میں آنے والوں کے واسطے طبی خدمات سے متعلق مختلف نوعیت کے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے مملکت کی دانش مند قیادت کی امنگوں کی تکمیل کے سلسلے میں جدید ترین ٹکنالوجی وسائل کے استعمال کو خوش آئند قرار دیا۔

مذکورہ آلے کو استعمال کرنے کے لیے مسجد حرام میں متعلقہ اہل کاروں کے علاوہ معاشرے کے افراد کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ آلہ صوتی ہدایات یا اسکرین پر ظاہر ہونے والی ڈیجیٹل ہدایات کے ذریعے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں