مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ مغربی کنارے میں آج اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وفا) کے مطابق 31 سالہ مقتول کا نام جمیل الکیال ہے۔ نابلس شہر کے علاقے راس العین میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران میں جمیل کے سر میں گولی لگی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نابلس میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے پاس سے نیم آتشی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق "اسپیشل فورسز اپنی کارروائی مکمل کر کے روانہ ہونے والی تھی کہ بلوائیوں نے ان پر دھماکا خیز مواد پھینکا۔ اس پر ان فورسز نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی اور بظاہر لگتا ہے کہ فائرنگ سے ان میں سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہلال احمر نے اسے زخمی حالت میں وہاں سے اٹھا لیا"۔

انٹرنیٹ پر زیر گردش وڈیو کلپوں میں فلسطینی شہری جمیل الکیال کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا۔

اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر دھاوے بول کر کارروائی کرتی رہتی ہے۔ اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں شروع ہو جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں