مکہ مکرمہ میں شاہراہ پر جان بوجھ کر گاڑی ٹکرانے والے دوافراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ معظمہ کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ایک تیز رفتار شاہراہ پر قصدا اپنی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کی نام نہاد مہم جوئی کرنے والے دو افراد کو گرفتارکرلیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دو گاڑیوں کو دانستہ طورپر ایک دوسرے سے ٹکرانے کی کوشش کے بعد اس پر کارروائی کی گئی۔ پولیس اور ٹریفک پولیس نے ویڈیو میں نظرآنے والے دونوں افراد کی شناخت کی۔ ان مین ایک مقامی اور ایک یمنی باشندہ ہے جنہوں نے ملی بھگت سے اپنی گاڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا کر حادثے کی کوشش کی۔

ملزمان کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں اس لمحے کی نگرانی کی گئی جب سعودی عرب میں ایک ہائی وے پر ایک ڈرائیور نے جان بوجھ کر دوسری گاڑی کو ٹکر ماری۔ ویڈیو میں گاڑی کو پیچھے سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا جب تک کہ اس کا ڈرائیور اس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، فٹ پاتھ کی طرف مڑ گیا اور گاڑی کو پلٹ دیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد شہریوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم جوئی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں