جوہری ایران

ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت ، امریکی قومی سلامتی کے مشیر اسرائیل جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون کا آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ ایرانی جوہری معاملے کو زیر بحث لائیں گے۔

العربیہ / الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق سولیون آئندہ منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے ملاقات کریں گے۔

ویانا میں ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور 29 نومبر (2021ء) کو شروع ہوا تھا تاہم اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ امریکا اور یورپی ممالک نے ایرانی مذاکراتی وفد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سابقہ چھ ادوار کے دوران طے پانے والے تمام امور سے دست بردار ہو گیا اور مغرب سے مزید رعائتیں طلب کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے گذشتہ ہفتے اپنے واشنگٹن کے دورے میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران میں باور کرایا تھا کہ ان کا ملک تہران اور اس کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے ہر اقدام کرنے کو تیار ہے۔

یاد رہے کہ کئی یورپی سفارت کاروں نے کل پیر کے روز خبردار کیا تھا کہ جوہری مذاکرات کے لیے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کے سینئر سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی قوتوں نے ویانا میں ابھی تک حقیقی مذاکرات نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد ہی کوئی پیش رفت سامنے نہ آئی تو جوہری معاہدہ ایرانی جوہری پروگرام کی تیز پیش رفت کی روشنی میں عنقریب "بے معنی" ہو کر رہ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں