سیکیورٹی سینٹر سے فرار ہونے والے پانچ ملزمان دوبارہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی سروسزنے 5 افراد کو ٖظہران میں سیکیورٹی کنٹرول سینٹر سے فرار ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔

وزارت داخلہ کے اکاؤنٹ ’’اسنیپ‘‘ پرپوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پولیس پارٹی کی تصویر بنا رہا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب پولیس نے ایک کار کو روکا جس میں پانچ افراد سوار تھے۔ وہ تمام مقامی افراد تھے جو ایک سیکیورٹی سینٹر سے فرار ہوگئے تھے۔

گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کو ریورس کر دیا جس کی وجہ سے ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث جل گئی۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر اندر سے منشیات، ممنوعہ طبی مصنوعات اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں