سعودی عرب : الغضا پارک گینز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں قصیم صوبے میں واقع "الغضا پارک" کو دنیا میں سب سے بڑے جھاڑی دار نباتاتی باغ کے طور پر گینز ورلڈ ریکارڈز انسائیکلوپیڈیا میں درج کر لیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ 2 نومبر کو جاری کیے گئے تصدیقی سرٹفکیٹ کے مطابق مذکورہ پارک کا مجموعی رقبہ 42585.74 ایکڑ (172,338,379 مربع میٹر) ہے۔

الغضا پارک قصیم کے ضلع عنیزہ میں واقع ہے۔ یہ جھاڑی دار درختوں کی کثرت کے سبب امتیازی شناخت رکھتا ہے۔ اسی بنا پر اس پارک کو یہ نام دیا گیا۔ اس کے عمدہ محل وقوع کے سبب یہاں کیمپنگ ہوتی ہے اور ہر سال موسم سرما کا الغضا میلہ بھی سجتا ہے۔ علاوہ ازیں معمول سے ہٹ کر سرگرمیوں کے شوقین افراد کے لیے انتہائی دل چسپ موٹر سائیکلیں بھی کرائے پر فراہم کی جاتی ہیں۔

عنیزہ ضلع کی بلدیہ الغضا پارک کی خوب صورت کو ظاہر کرنے کے واسطے کوششوں میں مصروف رہتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسی مقصد سے الغضا پارک میں کچرے کی صفائی کی مہم شروع کی گئی تھی۔ اس کا مقصد علاقے میں تفریح کے لیے آنے والے افراد اور سیاحوں کے استقبال کی تیاری کرنا تھا۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے سروس کیمپس کے ذریعے لوگوں کو بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں