برطانوی وزیر دفاع کی سعودی ولی عہد اور وزیر نیشنل گارڈ سے الگ الگ ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر دفاع بن والاس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔

ملاقات کے دوران خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

قبل ازیں برطانوی وزیر دفاع نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اسی طرح کی ملاقات وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر دفاع کی بھی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے ان ملاقاتوں میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان اور وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر جنرل انجینئیر جنرل طلال العتیبی سعودی ولی عہد کی معاونت کے لئے موجود تھے۔

ان ملاقاتوں کے دوران سعودی عرب میں برطانیہ کے سیفر نیل کریمپٹن، شرق اوسط امور سے متعلق اعلیٰ برطانوی عسکری عہدیدار، برطانیہ کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر پیٹرک او ڈونالڈ، فیوچر ایئر وارفیئر آپریشنز مینیجر رچرڈ پرتھون اور وزیر دفاع ڈیوڈ مورجان کے خصوصی سیکرٹری بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر نیشنل گارڈ سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات

قبل ازیں سعودی وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض میں برطانوی وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے طریقوں پر دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

نیشنل گارڈ میں عسکری ادارے کے قائم مقام سربراہ میجر جنرل نایف بن ماجد بن سعود اور سیکریٹری نیشنل گارڈ عبدالعزیز بن صالح المھنا بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی عرب اور برطانوی تعلقات میں استحکام پر گفتگو ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں