ابو ظبی فوٹو گرافی نمائش میں سعودی عرب کےقدرتی جمالیاتی حسن کے چرچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے ایک نوجوان کہنہ مشق فوٹو گرافر نے متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابو ظبی میں منعقدہ فوٹو گرافی نمائش میں مملکت کے قدری حسن کے مناظر پرمبنی تصاویر کی نمائش کرکے شائقین کی طرف سے داد تحسین وصول کی ہے۔

سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے فوٹوگرافرعبداللہ الشیخ نے متحدہ عرب امارات میں "نیشنل جیوگرافک میگزین عریبیہ" کی جانب سے منعقدہ پہلی فوٹوگرافی نمائش میں شرکت کی۔ یہ نمائش امارہ ابوظبی کے ثقافتی مقام منارۃ السعدیات میں منعقد کی گئی۔ منارہ السعدیات میں آئے روزثقافتی نمائشیں اور آرٹ کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

اس نمائش میں عبداللہ الشیخ نے سعودی عرب میں فطرت کی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات کی نمائندگی کرنے والی تصاویر کا ایک پیکج پیش کیا، جس نے پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شاندارفوٹو گرافی کے ذریعے نمائش میں آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

نمائش کا افتتاح متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے رکن، ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر نورا بنت محمد الکعبی نے کیا۔ "ابوظبی میڈیا" کے زیر اہتمام نمائش ایک ایسا تجربہ فراہم کیا جس میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مقامی و علاقائی فوٹوگرافروں کے کام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

الشیخ نے اس سے قبل نیشنل جیوگرافک عربی میگزین میں الاحساء میں بانی شاہ عبدالعزیز کے محل "قصرمرضیہ" کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جسے سیاحتی میڈیا میں وسیع ردعمل ملا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتےہوئےسعودی فوٹوگرافر نے کہا کہ میں ہمیشہ خلیجی اور بین الاقوامی فورمز میں فطرت کی خصوصیات اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس میں الاحساء گورنری کا بڑا حصہ ہے۔

فوٹوگرافر عبداللہ الشیخ نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں جن میں سب سے اہم 2021 میں متحدہ عرب امارات میں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید کی سرپرستی میں ’پام ایوارڈ ان دی آئیز آف دی ورلڈ‘،ابواب کے محور میں ’شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم انٹرنیشنل فوٹوگرافی ایوارڈ 2020 ‘" اور الاحسا میں سعودی عرب کے 90ویں قومی دن کے موقعے پر"انیشی ایٹو" مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کیی۔

عبداللہ الشیخ نے اوماہا میں یونیورسٹی آف نیبراسکا میں فوٹو گرافی کی نمائش میں شرکت کی تھی جس میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی 100 سے زائد تصاویر شامل تھیں۔ساتھ ہی سیاحت اور قومی ورثہ اتھارٹی کی لندن میں بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں