ابہا ہوائی اڈے کی سمت بھیجے گئے حوثیوں کے دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج اتوار کے روز بتایا ہے کہ سعودی دفاعی نظام نے مملکت میں ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت بھیجے جانے والے دو ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے آج علی الصبح ہوائی اڈے کے مسافروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ ڈرون طیارے یمن میں صنعاء کے ہوائی اڈے سے بھیجے گئے تھے جو سرحد پار حملوں کے لیے اہم مرکز بن چکا ہے۔

اس سے قبل سعودی دفاعی افواج نے آج اتوار کے روز ہی خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں