یمن اور حوثی

خمیس مشیط پر حوثیوں کا ڈرون طیارے کا حملہ ناکام بنا دیا گیا : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں عرب آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج اتوار کے روز بتایا ہے کہ سعودی دفاعی افواج نے خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کے مطابق یہ ڈرون طیارہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھیجا گیا تھا۔

عرب اتحاد نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر مارب اور الجوف صوبوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف 19 حملے کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں 11 عسکری گاڑیاں تباہ اور 80 حوثی ہشت گرد مارے گئے۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعے کے روز جاری بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ دونوں صوبوں میں حوثی ملیشیا کی 20 گاڑیاں تباہ اور 180 سے زیادہ ارکان ہلاک کر دیے گئے۔ ایران نواز حوثی ملیشیا کا یہ نقصان عرب اتحاد کی 29 کارروائیوں کا نتیجہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں