سعودی عرب کی شہریوں کو بیرون ملک غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پبلک ہیلتھ اتھارٹی، "وقایا" نے "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پیغام بھیجا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے باہر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر زیادہ خطرے والے ممالک کے سفر پر نہ جائیں جہاں ان دنوں کرونا کی نئی شکل "Omicron" کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے خطرات سامنے آئے ہیں۔

’وقایا‘ کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں کرونا کی اس نئی قسم کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کو سخت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ان ملکوں میں سماجی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

"وقایا" نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے مسافر، چاہے شہری ہوں یا غیرملکی ،ویکسین لگوانے کے باوجود وہ پانچ دنوں کے لیے سماجی رابطے سے گریز کریں اور اپنا کوویڈ 19 کا معائنہ کرائیں اور درجہ حرارت چیک کرائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں