عراق : بابل میں لوجسٹک سپورٹ کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق کے صوبے بابل میں لاجسٹک سپورٹ کے قافلے کو دو دھماکا خیز آلات کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول نے اتوار کے روز بتایا کہ اس کارروائی میں انٹیلی جنس ایجنسی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ شامل رہا۔

یہ چند روز کے اندر اپنی نوعیت کی دوسری سیکورٹی کارروائی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز عراقی فوجی انٹیلی جنس نے ملک کے جنوب میں دیوانیہ میں دھماکا خیز مواد کے ذریعے لوجسٹک سپورٹ کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کارروائی ناکام بنا دی تھی۔

ان تمام کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد کے ماہرین نے آلات کو ناکارہ بنایا۔

واضح رہے کہ عراقی حکام نے ملک کے مختلف صوبوں میں داعش تنظیم اور دہشت گرد عناصر کے تعاقب کے لیے سیکورٹی آپریشنوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ داعش کی جانب سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران میں حملوں کی کارروائیاں بڑھ جانے کے بعد سامنے آیا۔ ان میں زیادہ تر تخریبی کارروائیاں عراق کے شمال میں بغداد اور اربیل حکومت کے بیچ متنازع علاقوں میں کی گئیں۔

عراق نے نو دسمبر 2017ء کو دشہت گرد تنظیم داعش کے عناصر کو نکال باہر کرنے اور تمام اراضی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے باوجود سیکورٹی آپریشنوں کا سلسلہ روکا نہیں گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ داعش تنظیم کے باقی ماندہ عناصر ٹولیوں کی صورت میں اب بھی تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں