سردیوں کی رونق: طائف کے آسمان پر چاند کے دل فریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں موسم گرما کی طویل راتوں کےدوران چمکتے دھمکتے چاند کے دلفریب آسمان دیکھنے والوں کے لیے انتہائی کشش رکھتے ہیں۔

سعوی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے مملکت کے مغرب میں طائف کے آسمان پر رات کے وقت پورے چاند کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ ان مناظر میں آپ چاند کے گرد "موسم سرما کا ہالہ" بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جو الگ سے ایک روشنی کے دائرے کی شکل میں نظرآ رہا ہے اور اس نے چاند کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ چاند اور اس دائرے کے درمیان سیاہ وسفید دھندلے بادل ایک خوبصورت قدرتی پینٹنگ کی شکل پیش کرتے ہیں۔

سعودی ماہر فلکیات ملھم ھندی جو کہ عرب یونین برائے فلکیات اور خلاء کے رکن ہیں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ ایک ایسا ماحول ہے جو نمی کے ساتھ بالائی تہوں کی مظہرکی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ کم درجہ حرارت میں پانی کے بخارات برف کے گالوں کی شکل میں بدل جاتے ہیں۔ برف کے یہ گالے چاند کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں اور مختلف رنگوں میں تبیل ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں