کاتبِ قرآن عثمان طہٰ حلبی کو سعودی شہریت ملنے پر خاندان کا اظہارِ تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشہور شامی نژاد عرب خطاط اور قرآن کریم کے ہاتھ سے لکھے نسخوں کے لیے مشہور عثمان طہٰ الحلبی کو سعودی عرب کی شہریت دی گئی ہے۔

کاتب قرآن عثمان طہٰ الحلبی کو سعودی شہریت ملنے پر ان کے خاندان نے مملکت کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھیں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں مملکت کی شہریت دی گئی ہے۔ وہ برسوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

عثمان طہٰ حلبی نے اپنے دست ہنر سے قرآن پاک کے 15 سے زائد نسخے تحریر کیے جن کی لاکھوں کاپیاں پوری دنیا میں چھپ چکی ہیں۔انھوں نےمدینہ منورہ میں قرآن کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس میں بھی خدمات انجام دیں۔

ان کے خاندان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں سعودی قیادت سے اظہارتشکر ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین کے ملک کی خدمت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔

عثمان طحہٰ کو بے پناہ صلاحیتوں، تجربات اور مہارتوں کے حامل ان غیر سعودی شہریوں کی صف میں شامل کیا گیا ہے جنھیں قانون،طب، سائنس، ثقافت، کھیلوں اور تکنیکی میدان میں خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

طحہٰ نے پہلا قرآن 1970 میں لکھا اور 1988ء میں وہ مملکت میں آئے۔وہ مدینہ میں قرآن کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس میں خطاط اور کاتب قرآن کے طور پر تعینات کیے گئے۔ 1988 میں انھوں نے قرآن پاک کا ایک ایسا نسخہ تیار کیا جس کے ہرصفحے پر آْیت کا اختتام ہوتا ہے۔

مسجد حرام کے امام ماہر المعیقلی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ہم عالمی خطاط (طحہٰ عثمان) کو سعودی شہریت دینے کا عظیم حکم جاری کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں