یمن اور حوثی

ایران نے یمن میں اپنے نمائندے کی کرونا سے ہلاکت کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے لئے ایرانی نمائندے کی کرونا وائرس کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن میں متعین سفیر حسن ایرلو کو یمن سے کچھ ہی عرصہ قبل علاج معالجے کے لئے واپس ایران بلایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج وفات پا گئے۔

اس سے قبل امریکی روزنامے 'وال اسٹریٹ جرنل' نے بتایا تھا کہ حسن ایرلو کو حوثیوں اور ایران کے درمیان بڑھتی خلیج کے سبب ان کے عہدے سے ہٹا کر واپس بلایا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرلو کو یمن میں کرونا وائرس لاحق ہو گیا تھا جہاں پر ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور انہیں مناسب علاج کے لئے تہران واپس بلا لیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں