سعودی عرب : انشورنس کمپنیاں VAT کا زر تلافی ادا کرنے کی پابند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مرکزی بینک کے زیر انتظام بیمہ نگرانی کے شعبے کی انتظامیہ نے انشورنس کمپنیوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ تھرڈ پارٹی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس VAT کے زر تلافی کے حصول کو واضح کریں اور اس زر تلافی کے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کریں۔ زر تلافی کی رقم کا تعین متعلقہ حکام کی جانب سے گاڑی کے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیے جانے والے مرمت کے اخراجات کی بنیاد پر ہو گا۔

سعودی مرکزی بینک کے مطابق وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق ہدایات کی روشنی میں تھرڈ پارٹی کو زر تلافی کے طریقہ کار کے منصفانہ ہونے کو یقینی بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ بات عربی روزنامے الیوم نے بتائی۔

یاد رہے کہ 1424 ہجری میں جاری شاہی فرمان کے تحت سعودی مرکزی بینک کا بیمہ کمپنیوں کی نگرانی کا اشتراکی نظام مملکت میں انشورنس مارکیٹ کو منظم رکھنے اور انشورنس سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیوں کے کنٹرول اور نگرانی کا ذمے دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں