ریاض سیزن: ’زمان ویلج کے روایتی پہناوے زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریاض سیزن 2021 کے علاقوں میں سے ایک "زمان ویلج" میں لوک ملبوسات کی موجودگی سعودی عرب میں مردوں، خواتین اور بچوں کے روایتی ملبوسات، پیرہن اور ان کی نمائش کرنے والی ٹیموں اور روایتی کھیلوں کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

سیاحت کے دوران علاقائی زائرین کو براہ راست کئی ہیریٹیج شوز پیش کیے جاتے ہیں جن میں مختلف لوک رقص، پرانے گیت اور روایتی کھیل شامل ہیں۔

’زمان ویلج‘ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ملبوسات میں روایتی ڈیزائن اور ان کی تمام تفصیلات پیش کی گئی ہیں تاکہ زائرین کو یہ جاننے میں مدد ملے کہ کون سا لباس روایتی اور کب سے رائج ہے؟۔ ان روایتی پہناوؤں کو دیکھ کر سعودی عرب میں بسنے والے لوگوں کے ماضی میں جھانکا جا سکتا ہے اور ان کے طرز زندگی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

زمان ویلج میں مختلف ثقافتی نمائشوں اور سرگرمیوں کے دوران مردوں، خواتین اور بچوں کے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے ملبوسات زیب تن کرتے ہیں جو موجودہ وقت میں اگرچہ رائج نہیں مگریہ سعودی عرب کی ثقافتی میراث کا ایک اظہار ہے۔

مقبول فیشن کا تنوع

"زمان گاؤں" میں رنگا رنگ لوک ملبوسات ، ان کی چمک دھمک اور ان پر کی گئی کاری گری دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتی ہے۔ کچھ پہناوے سنہری دھاگوں سے سجے ہوئے ریشم سے بنے جاتے ہیں۔ گلابی اور شالکی کپڑے، سامنے سے کھلی سیاہ چادر جس پر بہت زیادہ ڈیزائن بنایا گیا ہو۔ چادر سے ملتا جلتا کپڑا جو پہنا جاتا ہے، دیگر ڈیزائن جو ماضی میں خواتین میں مقبول رہے ہوں، مردوں کی زری ٹوپی، کڑھائی والی ٹوپی۔ رنگ رنگا عقال، سر کا پٹا اور اس کے سادہ ڈیزائن کے ساتھ وسیع سفید لباس زائرین کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

ماضی کی مہک

زمان ویلج میں سعودی عرب کے ماضی کی جھلک اور ماضی کی خوشبو محسوس کی جا سکتی ہے۔ اس کا وزٹ کرنے والے خود کو کچھ دیر کے لیے ماضی میں محسوس کرتے ہیں۔ وہ پرانی خوش گوار یادیں تازہ کرسکتے ہیں اور گذرے وقتوں کے ملبوسات سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔ زمان ویلج ریاض سیزن کا ایک اہم مقام ہے جسے گذشتہ نومبر میں زائرین کے لیے کھولا گیا تھا۔ سیزن کو وزٹ کرنے والے زائرین بڑی تعداد میں زمان ویلج میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں