سعودی عرب کی سمت بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے ایک ڈرون طیارے کو یمن کی فضاؤں میں تباہ کر دیا گیا۔

اتحاد کے مطابق خطرات کے ذرائع کو آئندہ گھنٹوں میں بم باری کا نشانہ بنایا جائے گا۔ مزید یہ کہ حوثیوں کے معاند رویے کے ساتھ ہر گز کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اس سے قبل منگل کے روز عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب اور الجوف میں سب سے بڑے ہدفی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ اتحاد نے مذکورہ عرصے میں مارب اور الجوف میں 40 کارروائیوں کی تصدیق کی جن میں 250 حوثی مارے گئے اور ایران نواز ملیشیا کی 29 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

منگل کے روز عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تعز صوبے کے مغربی حصے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

عسکری ذرائع کے مطابق حملوں میں متعدد حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں دو عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں جو مقبنہ ضلع میں لڑائی کے محاذوں پر حوثیوں کے لیے کمک لے کر جا رہی تھیں۔

اسی طرح عرب اتحاد نے مارب کے جنوب میں بھی لڑائی کے محاذوں پر حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں