یمن اور حوثی

حوثیوں کی بارودی کشتی حملے سے قبل تباہ کر دی گئی: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعرات کی شام بتایا کہ حوثیوں کی ایک دھماکا خیز کشتی کو تباہ کر دیا گیا۔ یہ کشتی بحیرہ احمر کے جنوب میں جلد ہی ایک حملہ کرنے والی تھی۔ گولہ بارود سے بھری اس کشتی کو حوثی ملیشیا نے یمن کے صوبے الحدیدہ سے بھیجا تھا۔

عرب اتحاد کے مطابق اب تک 99 دھماکا خیز کشتیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے جن کے ذریعے حوثیوں نے بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے کی کوشش کی۔

عرب اتحاد نے زور دیا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کا رویہ آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب میں بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں