سعودی عرب : سمندری آفات سے نمٹنے کے لیے عملی مشق کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں قدرتی سمندری آفات سے نمٹنے کے قومی پروگرام کے تحت ہنگامی صورت حال کی عملی مشق "Search and Rescue 43" انجام دی گئی۔ یہ مشق مکہ مکرمہ صوبے کے ضلع رابغ میں منعقد کی گئی۔ مشق کی سرپرستی مملکت کے پانیوں میں سمندری آفتوں کا سے نمٹنے کے مستقل قومی کمیشن کے سربراہ اور کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد الشہری نے کی۔ اس موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے متعدد نمائندے بھی موجود تھے۔

مشق میں شریک فریقوں اور اہل کاروں نے مشترکہ عمل اور رابطہ کاری کے حوالے سے پیشہ ورانہ سطح کی تیاری کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو ، انخلا ، آگ بجھانے ، سمندری آلودگی کے انسداد اور منتقلی اور نقصان سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کی کاررائیوں کے حوالے سے تربیت اور ان امور کا جائزہ لینا ہے۔ اس طرح لوگوں کو تمام ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں