یمن اور حوثی

صنعاء میں ایران نواز حوثیوں کے ہتھیاروں کے 9 گودام تباہ کر دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق دارالحکومت صنعا میں ہتھیاروں کی منتقلی کی کارروائیوں کا پتہ چلا کر انہیں تباہ کر دیا گیا۔

اتحاد نے بتایا کہ یہ کارروائی عسکری ضرورت کے تحت کی گئی۔ ساتھ ہی شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صنعا میں نشانہ بنائے گئے مقام کے نزدیک آنے یا وہاں اکٹھا ہونے کی کوشش نہ کریں۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں نے دی گی مہلت کے دوران میں مختلف نوعیت کا اسلحہ التشریفات کیمپ منتقل کیا۔ اتحاد نے بتایا کہ کیمپ میں اسلحے کی منتقلی کے بعد وہاں ہتھیاروں کے 9 گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔

اتحاد نے باور کرایا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون اور انسانی قواعد کے مطابق عمل میں آئی۔

عرب اتحاد نے صںعاء سے ہتھیاروں کو نکالنے کے لیے حوثیوں کو 6 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

اتحاد کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون پر کان نہ دھرے تو صنعا میں اسٹیڈیم کا استثنا ختم کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں