نوجوان کا والد کو کندھوں پراٹھا کرمسجد نبویﷺ کی زیارت کا شرف: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مسجد نبویﷺ میں اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت تو نہیں ہوسکی تاہم بہ ظاہر ان کے حلیے سے عرب شہری لگتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس ویڈیو پر تحسین سے بھرپور رد عمل سامنے آیا ہے۔

شہریوں نے اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ کی زیارت کرانے والے نوجوان کو والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح صرف وفا شعار اولاد ہی اپنے والدین کے ساتھ کرتی ہے جو انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔

سعودی عرب کے شرعی مشیر اور محقق زیاد القرشی نے گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کی تعریف کی جس میں ایک بیٹے کو والدین کی عزت کرتے دکھایا گیا ہے۔ وہ اپنے باپ کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے لے جا رہا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جس نے ان کے اعمال کے بدلے ان پر احسانات کا کچھ حصہ واپس کیا۔ نوجوان کا اپنے والد کے ساتھ سلوک اسے جنت میں لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں