ڈرفٹنگ کے دوران کار کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق، ماں شدید زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کار ڈرفٹنگ کےدوران مشرقی الریاض کی ایک شاہراہ پر چلتی معلمہ اور ان کی دو کم سن بچیاں تیز رفتار کار کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دونوں بچیاں جاں بحق اور ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پرنسرین _ نوفل ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے مطابق کار کے ڈرائیور کی عمر 12 سال ہے۔

سوشل میڈیا پرٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ کار کا ڈرائیور ایک کم عمر لڑکا ہے جو ناتجربہ کار ہونے کے ساتھ ڈرفٹنگ کی بھی کوشش کررہا تھا۔ اس نے خاتون ٹیچر نسرین النوفل اور اس کی دو بچیوں حنیٰ اور لین کو کچل ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حادثے کا شکار ہونے والی دونوں بچیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔ شہریوں نے ڈرفٹنگ کے مرتکب لڑکے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں